ابنا: بنغازي ميں ايک پريس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے احمد باني نے کہا کہ قذافي کے فوجي پيٹروکيميکل تنصيبات کو تخريبي کارروائيوں کا نشانہ بنا رہے ہيں -
قابل ذکر ہے کہ قذافي حکومت کي جانب سے انقلابي فورس پر يہ الزام لگايا گيا تھا کہ انقلابيوں نے پيٹرو کيميکل کامپليکس کو تباہ کرديا ہےـ گزشتہ ہفتے البريقہ پيٹرو کيميکل کامپليکس ميں دھماکے ہوئے تھے جس کے نتيجے ميں يہ کامپليکس پوري طرح تباہ ہو گياـ انقلابي فورس کے ترجمان نے کہا کہ پيٹرو کيميکل تنصيبات کو نقصان پہنچنے سے بعض يورپي ممالک کي معيشت پر بھي منفي اثرات مرتب ہوں گے اور ليبيا کے ماحوليات کو بھي نقصان پہنچے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/169